ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہائی کورٹ نے کرایہ معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی، درخواست گزار پرلگایا 10 ہزار روپے کا جرمانہ 

ہائی کورٹ نے کرایہ معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی، درخواست گزار پرلگایا 10 ہزار روپے کا جرمانہ 

Wed, 17 Jun 2020 22:28:11    S.O. News Service

نئی دہلی، 17 جون (آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران کرایہ داروں کے کرایہ معاف کرنے کی درخواست یہ کہتے ہوئے مستری کردی ہے کہ یہ مالک مکان اور کرایہ داروں کے مابین ہوئے معاہدہ میں آہستہ آہستہ دخل دیناہوگا۔

ہائی کورٹ کا موقف ہے کہ عدالت کرایہ کی معافی کی منظوری نہیں دے سکتی کیونکہ کرایہ کی ادائیگی کرایہ دار اور مکان مالک کے مابین معاہدے پر مبنی ہے اور اس بات کو بھی ذہن میں رکھنا چاہئے کہ مالک مکان بھی کرایہ پر منحصر ہوسکتے ہیں۔

درخواست پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو عدالتی وقت ضائع کرنے کے الزام میں 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور کہا کہ یہ درخواست غلط فہمی پر مبنی ہے اور اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ عرضی مفاد عامہ پرمبنی نہیں بلکہ شہرت حاصل کرنے کے لئے دائرکی گئی درخواست ہے۔

چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس پریتک جالان کی بنچ نے یہ حکم 15 جون کو سنایا جو بدھ کے روز دستیاب ہوا۔ بنچ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر غور کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ انہیں یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ قانون کا غلط استعمال ہے۔

درخواست گزار گرو جین نے لاک ڈاؤن کے دوران کرایہ داروں کے ذریعہ ادا کیا جانے والا کرایہ معاف کرنے کی مانگ کی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ کرایہ کی عدم ادائیگی پر کوئی کرایہ دار مکان خالی نہ کرے۔


Share: